ایس ایچ او کو رشوت کی پیشکش کرنیوالے 3 ملزم گرفتار
کینٹ ڈویژن پولیس نے ناپ تول میں کمی اور پکڑے جانے پر رشوت کی پیشکش کرنیوالے 3 ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
لاہور(خبر نگار سے )پولیس کے مطابق گھناؤنے کاروبار میں ملوث مسعودعرف بلو، اسلم اور مسکین علی کو گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم لوہے ، سریے کے ہول سیل ڈیلر ہیں جو معظم طریقے سے وزن میں خوفناک حد تک کمی کر کے روزانہ کی بنیاد پر گاہکوں کو لاکھوں کا چونا لگا رہے تھے ۔