خاتون سے زیادتی ،2 خواتین سمیت 4افراد اغوا

خاتون سے زیادتی ،2 خواتین  سمیت 4افراد اغوا

خاتون سے زیادتی ،2 خواتین سمیت 4افرادکو اغوا کرلیا گیا

قصور( نمائندہ دنیا، خبرنگار ، نامہ نگار ) اٹھیل پور قصور کی رہائشی خاتون(ز)بی بی نے مقدمہ درج کروایا کہ اعجاز ،عمر ،ریحان نے گھر کر زیادتی کا نشانہ بنا یا تاہم پولیس میڈیکل کروانے کے لیے ہسپتال لیکر گئی تو خاتون وہاں سے فرار ہو گئی،الہ آباد میں ملزم عبدالرحیم نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کی۔رنگ پور کے رہائشی محمدشبیر نے عمران کے گونگے بہرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ باٹھ خورد سرائے مغل سے عبدالرزاق نے عبدالرشید کی بیٹی،مزار بابابلھے شاہ قصور سے ضمیر نے گلزار کی بھتیجی کو اغوا کرلیا ، قصور سے محمد حبیب کے اٹھارہ سالہ بیٹے ،کنگن پور سے غلام رسول کے پندرہ سالہ بیٹے کو اغوا کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں