خانقاہ سراجیہ سے یوٹیلیٹی سٹورکا گھی برآمد،دکان سیل

خانقاہ سراجیہ سے یوٹیلیٹی  سٹورکا گھی برآمد،دکان سیل

نائب تحصیلدار کندیاں نے خانقاہ سراجیہ کے ایک دکاندار سے یوٹیلیٹی سٹورکا گھی برآمد کر کے دکاندار کو 8 ہزار روپے جرمانہ کر دیا

کندیاں(نمائندہ دنیا ) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نائب تحصیلدار حلقہ کندیاں ملک اقبال التہ نے اچانک کریانہ سٹورز پر چھاپے مارے نواحی علاقہ خانقاہ سراجیہ میں کریانہ پر دوران چیکنگ یوٹیلیٹی گھی فروخت کرتے ہوئے برآمد کرلیا جس پر دکان کو سیل کردیا گیا اور دکاندار کو 8 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں