ساڑھے 9 ماہ : 822 بچوں،بچیوں سے زیادتی،15 قتل

ساڑھے 9 ماہ : 822 بچوں،بچیوں سے زیادتی،15 قتل

زیادتی کے ریکارڈ یافتہ ملزموں کی تھانوں میں حاضری شروع نہ ہو سکی ، ملزموں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے :ترجمان پولیس

لاہور (مدثر حسین سے )بچوں اور بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، ساڑھے 9ماہ کے دوران 822بچوں،بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا، ملزموں نے 8 بچیوں سمیت 15بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کی نیند بھی سلا دیا جبکہ زیادتی کے ریکارڈ یافتہ ملزموں کی تھانوں میں حاضری کا سلسلہ بھی تاحال شروع نہیں ہو سکا ۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں 140بچیوں اور 667بچوں کو اوباش افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ،زیادتی قتل کے واقعات بڑھنے کی وجہ سے والدین پریشان ہیں ، پولیس واقعات کو روکنے میں بے بس نظر آ رہی ہے ۔ادھر ریکارڈ مرتب ہونے کے باوجود بچوں کیساتھ زیادتی کے عادی ملزم آزاد گھوم رہے ہیں ۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے بچوں کیساتھ زیادتی کے ملزموں کیخلاف قانون کیمطابق کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں