شاہدرہ: مقتول 3 بھائیوں کی لاشیں ورثا کے سپرد،مقدمہ درج

شاہدرہ: مقتول 3 بھائیوں کی  لاشیں ورثا کے سپرد،مقدمہ درج

شاہدرہ میں معمولی تنازع پر قتل ہونیوالے تین بھائیوں حافظ ذیشان ، مسعود اور طاہر محمود کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں

لاہور(خبر نگار سے ) پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ۔مقتولین کے والد یعقوب کا کہنا تھا ظالموں نے میرا گھر ہی اجاڑ دیا ۔مقتولین کی لاشیں نماز جنازہ کے بعد تدفین کیلئے آبائی علاقے مظفر آباد روانہ کر دی گئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں