راوی اربن پراجیکٹ عوام کیلئے ہے یا انویسٹرز کیلئے : ہائیکورٹ

 راوی اربن پراجیکٹ عوام کیلئے  ہے یا انویسٹرز کیلئے : ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے راوی اربن پراجیکٹ کے خلاف دائر درخواست پر سرکاری وکلا سے 21 اکتوبر کو تحریری جواب طلب کرلیا

لاہور (کورٹ رپورٹر)عدالت کے روبرو پراجیکٹ کا تمام ریکارڈ پیش کیا گیا، سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قرضے کے ذریعے اس پراجیکٹ کو مکمل کررہی ہے ، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ پراجیکٹ عوام کے لئے ہے یا پھر انویسٹرز کیلئے ؟ ۔درخواست گزار وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ راوی اربن پراجیکٹ غریبوں کی زمینوں پر زبردستی بنایا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں