5کروڑ کی چھینی گئی گاڑی پشاور سے برآمد

5کروڑ کی چھینی گئی  گاڑی پشاور سے برآمد

ڈیفنس کے علاقے میں چند روز پہلے چھینی جانے والی قیمتی گاڑی پشاور سے برآمد کرلی گئی

لاہور (خبر نگار سے ) گاڑی کو مالک کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایک ڈاکو کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ ڈیفنس میں گاڑی چھننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس سے پانچ کروڑ روپے مالیت کی چھینی گئی گاڑی پولیس نے برآمد کرلی ۔ اینٹی وہیکل سٹاف نے چھینی گئی گاڑی پشاور سے برآمد کی ہے ۔ چھینی گئی گاڑی کو مالک کے حوالے کردیاگیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں