11ماہ کا بچہ اغوا کرنیوالی ملزمہ کی ضمانت منظور
ضلع کچہری نے 11 ماہ کے بچے کو داتا دربار سے اغوا کرنے والی ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی
لاہور (عدالتی رپورٹر) عدالت نے کلثوم بی بی کی درخواست ضمانت 50 ہزار کے مچلکے کے عوض منظور کی۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزا رنے موقف اختیار کیا کہ میں مدعی کو نہیں جانتی اور نہ ہی اسکے بچے کو اغوا کیا ہے ۔ مدعی نے جھوٹا الزام لگا کر پھنسانے کی کوشش کی ہے ، عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ درخواست ضمانت منظور اور رہا کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔