117ای چالان والی گاڑی پکڑی گئی

117ای چالان  والی گاڑی پکڑی گئی

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے متعدد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا

لاہور(خبر نگار سے )تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالاننگ کی سنچری مکمل کرنے والی گاڑی پکڑ لی، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے میں ای چالاننگ ٹیم 10 نے سنچری مکمل کرنے والی گاڑی کو دھر لیا،کار ڈرائیور نے 117 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، کار ڈرائیور کو 57 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کر کے گاڑی تھانہ اسلام پورہ بندکرا دی گئی ہے ۔ اسکے علاوہ سی آئی اے سول لائنز ڈویژن نے پیشہ ور سمیرڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں