ای چالان کرپشن میں ملوث 2ٹریفک وارڈن معطل

ای چالان کرپشن میں ملوث  2ٹریفک وارڈن معطل

ای چالان کرپشن میں ملوث دو ٹریفک وارڈنز محمد محسن اور مظہر کو معطل کرکے انکوائری کا حکم جاری کیا ہے

لاہور(خبر نگار سے )وارڈنز بھیکے وال موڑ وحدت روڈ پر تعینات تھے ، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ایس پیز،ڈی ایس پیز کو مراسلہ جاری کر دیاہے ،مراسلے کے مطابق کوئی وارڈن وائلیٹر سے چالان کی مد میں کیش رقم وصول نہیں کرے گا،وارڈنز وائلیٹر کو جاز کیش،ایزی پیسہ شاپ بھی ریکمنڈ نہیں کریں گے اور دکاندار یا ایجنٹ کی وارڈنز کے ہمراہ موجودگی کی صورت میں پٹرولنگ افسر،ایڈیشنل انچارج اور سیکٹر انچارج کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں