ایمر جنسی سروس :1155 حادثات میں طبی امداد

ایمر جنسی سروس :1155 حادثات میں طبی امداد

پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1155 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

لاہور (خبر نگار سے ) جس میں 758افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔479معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد) 67فیصد( موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ،اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں