کیمپ جیل میں قیدی پراسرار طور پر جاں بحق

کیمپ جیل میں قیدی پراسرار طور پر جاں بحق

بھاٹی گیٹ میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد، مردہ خانے منتقل

لاہور(خبر نگار سے )کیمپ جیل میں 22سالہ قیدی پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل میں قید 22سالہ عظمت علی کو طبیعت خراب ہونے پر علاج کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ جیل حکام نے متوفی کی لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ورثا کو اطلاع کر دی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق متوفی غازی آباد کا رہائشی تھا۔ دریں اثنا بھاٹی گیٹ کے علاقہ محلہ چومالہ کے باغ میں 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اورزیادہ نشہ کے باعث ہلاک ہوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں