مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد اغوا

مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد اغوا

قلعہ کالر والہ میں صبا او ربیٹی ،گجرات میں (ف)کو بچوں سمیت اغواکر لیا گیا

سیالکوٹ، ڈسکہ ، گجرات ، راہوالی ، کامونکے (نمائند گان دنیا)مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد کو اغواکر لیا گیا ۔قلعہ کالر والہ میں فیاض کی بیوی صبا پروین اور 7 سالہ بیٹی ناصرہ بی بی کو رفاقت، شفاقت، عثمان، شہزاد اور عتیق و غیرہ ، کینال ویو کے ارشد مسیح کی بیٹی کو الیاس، جاوید ، ذیشان اوربابر ، تھانہ سول لائن گجرات کے علاقہ محلہ اسلام نگر سے (ف)بی بی کو بچوں سمیت ساجد سکنہ شاہدرہ لاہور وغیرہ ، مین بازار جلالپور جٹاں سے (م) بی بی کو نامعلوم افراد نے اغواکر لیا ۔راہوالی کے محلہ گرین ٹاؤن کے رہائشی صدیق کی بیٹی کو علی رضا وغیرہ نے اغوا کر لیا ، ملزم رقم اورزیورات بھی لے گئے ، راہوالی کے محلہ نواں شہر کے رہائشی محمد ریاض کا 21 سالہ بیٹے حمزہ کو لاپتہ ہوئے 5 روز گزرگئے لیکن کو ئی سراغ نہ مل سکا ۔ تھانہ ایمن آباد کے علاقہ کسوکی کے مشتاق کی اٹھارہ سالہ بیٹی(ا)کو 95 ہزار روپے سمیت عباس مسیح ،تھانہ واہنڈو کے علاقہ کوٹلی مقبرہ کے محمد اعظم کے بھائی طالب حسین کو موضع ڈھرنگ کا محمد عثمان تین نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے کار میں ڈال کر لے گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں