مخالفین کی فائرنگ سے والد کے بعد بیٹا بھی چل بسا

مخالفین کی فائرنگ سے والد کے بعد بیٹا بھی چل بسا

ساروکی میں 2روز قبل الیاس موقع پر ، شعبان ہسپتال میں دم توڑ گیا

وزیر آباد(نا مہ نگار )ساروکی کے قریب زمین کے تنازع پر مخالف پارٹی کی فائرنگ سے محمد الیاس جاں بحق جبکہ بیٹا شعبان شدید زخمی ہو گیا تھا جو دو دن بعد لاہور میں دوران علاج دم توڑ گیا، ورثانے ملزموں کی عدم گرفتاری پر لاش جی ٹی روڈ مولانا ظفر علی خان چوک وزیرآباد رکھ کر شدید احتجاج کیا ۔ نواحی علاقہ ساروکی چیمہ میں 5 مرلے زمین کے تنازع پر رانا ناصر اور عابد وغیرہ نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجہ میں 65 سالہ الیاس موقع پر جاں بحق جبکہ 19 سالہ بیٹا شعبان شدید زخمی ہو گیا تھا جوگزشتہ روز دم توڑ گیا ۔ ورثا اور اہل علاقہ نے احتجاج کر تے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کر دی ،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ، ایس پی صدر گوجرانوالہ عبدالوہاب اور ڈی ایس پی وزیرآباد رانا اسلام موقع پر پہنچ گئے ،پو لیس کیساتھ 5 روز میں ملزموں کی گر فتاری کے تحریری معاہدے کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں