ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،21گاڑیوں کے چالان

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،21گاڑیوں کے چالان

4گاڑیاں تھانوں میں بند،دھواں چھوڑنے پر 10گاڑیوں کو جرمانے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے ، ساہیوال ،جھنگ روڈ پر معائنہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 21گاڑیوں کے چالان او ر10500روپے جرمانہ کیاجبکہ 4 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا ۔ انہوں نے زائد سواریاں بٹھانے او رسامان رکھنے پر 5گاڑیوں کے چالان کر کے 10 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے دوران چیکنگ دھواں چھوڑنے والی 10گاڑیوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کے علاوہ وارننگ بھی جاری کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں