شادباغ :راستے کے تنازع پر فائرنگ، 5 افرادزخمی

شادباغ :راستے کے تنازع پر فائرنگ، 5 افرادزخمی

زخمیوں میں عبداللہ ، مبشر ، اللہ دتہ ، انور اور شعبان شامل،3ملزم گرفتار

لاہور (خبر نگار سے )شادباغ کے علاقے میں راستے کے تنازع پر دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے 5افرادزخمی ہو گئے ، پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق دو گروپوں کا راستے کے تنازع پر جھگڑا ہوگیا ،مخالف گروپ کی فائرنگ سے راجپو ت گروپ کے 5افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں عبداللہ ، مبشر ، اللہ دتہ ، انور اور شعبان کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا،ملزموں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں