ٹک ٹاک پر خواتین کوبلیک میل کرنیوالاملزم گرفتار

ٹک ٹاک پر خواتین کوبلیک  میل کرنیوالاملزم گرفتار

کراچی کے ٹک ٹاکر کے نام سے آئی ڈی بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیاگیا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سائبر کرائم ونگ نے حیدر آباد کے رہائشی ملزم رضوان ادریس کو گرفتار کیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم محمد اقبال کے مطابق ملزم خواتین کو بلیک میل کرکے ان سے پیسے کی ڈیمانڈ کرتا تھا۔ ملزم نے گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون کی کمپیوٹر پر نازیبا تصاویر تیار کیں اور بلیک میل کرکے 60 ہزار وصول کئے اور پھر 1 لاکھ کی ڈیمانڈ کی جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ بہن کی شادی کیلئے پیسے چاہئے تھے اس لئے یہ قدم اٹھایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں