ڈسکہ:نکاسی آب کا نالہ کھلوانے پر سب انسپکٹر کا محنت کش پر تشدد

ڈسکہ:نکاسی آب کا نالہ کھلوانے  پر سب انسپکٹر کا محنت کش پر تشدد

نکاسی آب کا نالہ کھلوانے پر سب انسپکٹر نے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ڈسکہ(نامہ نگار)موضع اوچیاں کھرولیاں کے رہائشی عاشق ،طیب اور اس کے بیٹے سب انسپکٹراویس نے نکاسی آب کے نالہ کو اینٹیں لگوا کر بند کرادیا تھا ،گاؤں ہی کے رہائشی محمد علی نے نالہ کو کھلوانے کیلئے 15پر کال کی تو مقامی پولیس نے آکر نالے کو کھول دیا جس کا ملزموں کو رنج تھا، رات گئے محمد علی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ ملزموں نے روک لیا ،تھانہ پھلورہ میں تعینات سب انسپکٹر اویس نے دیگر ملزموں کے ہمراہ محمد علی کو زدکوب کر کے لہولہان کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں