کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

کم عمر ڈرائیوروں کے  خلاف کارروائیاں جاری

ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک پولیس کے مطابق اس ضمن میں 2 ستمبر سے 25 اکتوبر 2021 تک شہر بھر میں اس خصوصی مہم میں کم عمر ڈرائیوری پر 28835 چالان اور 14417500 روپے جرمانے کئے گئے ۔گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین، گاڑی کے مالک کو 16578 چالان جاری کئے گئے جبکہ 16578000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی27328 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں