مواچھ گوٹھ اور اطراف میں بجلی کی فراہمی جاری،کے الیکٹرک

مواچھ گوٹھ اور اطراف میں بجلی  کی فراہمی جاری،کے الیکٹرک

گزشتہ روز حب ریور روڈ پر بجلی منقطع ہونے کی خبر سے متعلق ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ مواچھ گوٹھ سمیت اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری اور نقصانات کی مناسبت سے لوڈشیدنگ کا دورانیہ متعین ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقوں میں کچھ عناصر کی جانب سے بجلی کے انفرا اسٹرکچر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی، جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی میں خلل واقع ہوا۔ بعد ازاں کے الیکٹرک کے عملے نے بجلی کی محفوظ فراہمی کو یقینی بنایا۔ کے الیکٹرک کا عملہ مقامی لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بجلی کی تنصیبات سے غیرمحفوظ فاصلہ خطرناک اور جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں