کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج

کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج

اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ میں کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مقدمہ اقبال مارکیٹ تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مصباح الاسلام کے بہنوئی محمد عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔مقتول کو چہرے پر دو گولیاں مار ی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول مصباح الاسلام گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ ایف بی ایریا بلاک 9 سے دفترسوک سینٹر جانے کے لیے نکلے تھے ، پولیس کو جائے وقوع سے 30 بور پستول کے دو خول ملے تھے جو فارنزک کے لیے بھجوائے گئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق مقتول کے زیر استعمال موبائل فون کے نمبروں کا کال ریکارڈ ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے ، مصباح الاسلام کی نماز جناہ بعد نماز نماز ظہر ایف بی ایریا میں واقع محمدی مسجد میں ادا کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں