جلالپور جٹاں:ہلڑبازی ،2 طلبہ گروپوں کے 7 افراد گر فتار

جلالپور جٹاں:ہلڑبازی ،2 طلبہ گروپوں کے 7 افراد گر فتار

ملزم لڑائی جھگڑا ،پر تشدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کر تے تھے

جلالپور جٹاں ،گجرات(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی ،لڑائی جھگڑا کرنے اور پرتشدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے دو طلبہ گروپوں کے 7 افراد کو گر فتار کر لیا ۔ جلالپور جٹاں کے علاقہ میں طلبہ جتھوں کی صورت میں سٹرکوں پر ہلڑ بازی،لڑائی جھگڑا اور سوشل میڈیا پر پرتشدد ویڈیوز اپلوڈ کر کے تعلیمی اداروں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے ۔ڈی پی او عمر سلامت نے ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ امتیاز کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر اعجاز علی اور دیگر پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم کو نام نہاد طلبہ گروپس کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ گرفتار ملزموں میں ابراہیم ،محمد حسن ،علی ہمایوں ،محمد فرخ ،احد علی ،شکیل احمد اوررجد علی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں