مٹی چوری کے ملزموں کی محکمہ انہار کے ملازم پر فائرنگ

مٹی چوری کے ملزموں کی محکمہ انہار کے ملازم پر فائرنگ

فیاض اپنے والد کے ساتھ جا رہا تھا کہ عدیل اور تنویر نے اچانک حملہ کر دیا ، باپ بیٹے نے نالہ ڈیک میں چھلانگیں لگا کر جان بچائی، مقدمہ درج کر لیا گیا

کامونکے (تحصیل رپورٹر)چوری کا مقدمہ درج کرانے پر دوافراد نے محکمہ انہار کے ملازم اور اس کے والد پر فائرنگ کر دی ،باپ بیٹے نے نالہ ڈیک میں چھلانگیں لگا کر جان بچائی۔ نواحی گاؤں ڈھولن کے رہائشی محکمہ انہار کے ملازم فیاض نے ملزم عدیل وغیرہ کے خلاف سرکاری مٹی چوری کرنے کامقدمہ درج کرایاتھاجس کا ملزموں کو رنج تھا ،گزشتہ روز فیاض اپنے والد کے ہمراہ جارہاتھا کہ راستے میں عدیل اور تنویر نے حملہ کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کردی جس پر دونوں باپ بیٹے نے نالہ ڈیک میں چھلانگیں لگاکر جان بچائی ۔واہنڈوپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں