اچھرہ :دکاندار پرتشدد ہوائی فائرنگ کاملزم گرفتار

اچھرہ :دکاندار پرتشدد  ہوائی فائرنگ کاملزم گرفتار

اچھرہ کے علاقے میں دکاندار پرتشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر )تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ سمیت دکاندارپر تشدد کرنے والا نوجوان اچھرہ پولیس نے گرفتار کر لیا ،ارسلان نامی نوجوان کے خلاف ہوائی فائرنگ اور شہری کو تھپڑ مارنے کی درخواست پولیس کو موصول ہوئی تھی،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج، مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں