فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا ایکشن ،ایک یونٹ سیل ،13 کو جر مانہ

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا ایکشن ،ایک یونٹ سیل ،13 کو جر مانہ

معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے مزید34یونٹس کووارننگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سرگودھا کے مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران زائد المعیاد اور ناقص اشیاء کی فروخت پر 1یونٹ سربمہر جبکہ سابقہ نوٹسز کی عدم تعمیل ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف وزری اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث 13یونٹس کو مجموعی طور پر80ہزار روپے سے زائد جرمانہ کیااورشہریوں کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے مزید34یونٹس کووارننگ نوٹس جاری کیے جن پر عمل ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں