جانوروں ،پرندوں کا غیر قانونی شکار، 20 افراد گرفتار
ڈیڑھ لاکھ کے جرمانے ، وائلڈ لائف کی ٹیم کے متعدد علاقوں میں چھاپے
لاہور(لیڈی رپورٹر ) پنجاب کی صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کیخلاف کی جانیوالی متعددکامیاب کارروا ئیوں کے نتیجے میں نایاب ہرن ککڑ،تیتر، مرغابی ،بٹیرو دیگر جنگلی پرندوں کے غیرقانونی شکاراور کاروبار میں ملوث 20افراد کو گرفتارکرکے ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ وصول کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف رضوانہ عزیز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گوجر خان شہر کے متعددمقامات پر اچانک چھاپوں کے دوران فینسی برڈز کے 5غیرقانونی ڈیلرز جبکہ 1غیرقانونی ڈیلر بٹیرکو گرفتار کرکے ان سے مجموعی طور پر66ہزار روپے جرمانہ وصول کرلیا۔وائلڈ لائف سٹاف تحصیل کہوٹہ نے نایاب ہرن ککڑ کے غیر قانونی شکارمیں ملوث 3افراد کو گرفتار کر کے انہیں 33ہزار 500روپے جُر مانہ عائد کیاجبکہ انہی میں سے 1 فردکواسلحہ لائسنس نہ ہونیکی پاداش میں مزید قانونی کارروائی کیلئے بندوق سمیت مقامی پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولنگر منورحسین نجمی نے تحصیل فورٹ عباس، ہارون آباداور منچن آباد سے معصوم جنگلی پرندوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث3افراد کو گرفتارکرکے کیس کمپاؤنڈہونے پر ان سے 30ہزارروپے جرمانہ وصول کرلیا۔