ایورنیو سٹوڈیو کے گیٹ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ایورنیو سٹوڈیو کے گیٹ سے 60 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہ ہو سکی، جیب میں 2100 روپے اور سگریٹ کی ڈبی موجود تھی، پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کرا دی۔