سنگین وارداتوں میں ملوث6ملزم گرفتار

سنگین وارداتوں میں  ملوث6ملزم گرفتار

شفیق آباد اور راوی روڈ پولیس نے قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزم گرفتار کر لئے

لاہور(خبر نگار سے )راوی روڈ پولیس نے برکت اللہ کو گرفتار کیا جس نے راوی روڈ کے علاقہ میں سمیع اللہ اورباجوڑ میں انعام اللہ کو قتل کیا ۔ شفیق آباد پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث ملزم آصف کو ایک گھنٹے میں گرفتار کیا۔ڈکیت گینگ کے ملزموں ناصر، احسان،علی حمزہ، وسیم کو گرفتار پکڑا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں