نابینا سکول ٹیچر کے تبادلے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

نابینا سکول ٹیچر کے تبادلے  کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

نابینا شخص کی بیوی کے منڈی بہاؤالدین سے لاہور تبادلے کا معاملہ ،عبداللہ حسیب نے اپنی نابینا اہلیہ سپیشل سکول ٹیچر آمنہ ارشد کے تبادلے کیلئے رجوع کرلیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)عدالت نے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سے جواب جواب طلب کرلیا ۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ سیکرٹریٹ کے نائب قاصدنے موقف اختیار کیا درخواست گزار کی نابینا بیوی آمنہ ارشد منڈی بہاؤالدین کے سپیشل ایجوکیشن کے سکول میں بطور ٹیچر تعینات ہے ، ایک سال سے لاہور تبادلے کیلئے درخواستیں لکھ رہے ہیں مگر شنوائی نہیں ہورہی۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سے جواب طلب کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں