العریبیہ شوگر ملز سے قرض ریکوری کی درخواست بغیر کارروائی ملتوی

العریبیہ شوگر ملز سے قرض ریکوری  کی درخواست بغیر کارروائی ملتوی

بینک آف پنجاب کی شہباز شریف فیملی کی العریبیہ شوگر ملز سے قرض ریکوری کی درخواست پرگزشتہ روزجسٹس جواد حسن نے سماعت کی جس میں پنجاب بینک کے وکیل کی تیاری کے لئے مہلت کی استدعا پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی

لاہور (کورٹ رپورٹر)درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا شوگر ملز نے 74 کروڑ کا قرض لیا ہوا ہے مقررہ وقت میں قرض کی رقم واپس نہیں کی گئی ، شوگر ملز کو پنجاب بینک کے قرض کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں