منشیات ،پتنگ بازی،ون ویلنگ کیخلاف مہم چلائینگے :آئی جی

 منشیات ،پتنگ بازی،ون ویلنگ کیخلاف مہم چلائینگے :آئی جی

رواں برس 45793 منشیات فروش، سمگلرز گرفتار ،22042کلو چرس برآمد

لاہور (خبر نگار سے )آئی جی راؤ سردار علی خان نے سنٹرل پولیس آفس میں صوبائی وزیرسکول ایجوکیشن مراد راس سے ملاقات میں کہا پنجاب پولیس محکمہ سکول ایجوکیشن کے ساتھ مل کر نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف مہم چلائے گی اور ان کے نقصانات بارے لیکچرز دئیے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں آئی جی نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی منشیات فروشوں، ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف زیروٹالرینس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ،تعلیمی اداروں اورہاسٹلز کے گردو نواح میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کئے جائیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا رواں برس منشیات سمگلرز اور ڈیلرز کے خلاف 44921 مقدمات درج کئے اور 45793 منشیات فروشوں، سمگلرز اور ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔22042کلو چرس،662.119کلو ہیروئن،49123 گرام آئس اور 747210لٹر شراب برآمد کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں