انچارج ٹریفک کوٹ لکھپت کو شوکاز 3 وارڈنز کی 1 سال کی سروس ضبط
سی ٹی او منتظر مہدی نے ڈیفنس روڈ، قینچی ، چونگی امرسدھو، شنگھائی پل، کوٹ لکھپت،نشتر سگنل، ٹریفک سیکٹر کاہنہ، ڈیفنس، اولڈ ائیرپورٹ کا وزٹ کیا
لاہور (خبر نگار سے )ریڑھیوں کی بھرمار پر انچارج کوٹ لکھپت کو شوکاز نوٹس جاری کیا،عدم دلچسپی پر 3 وارڈنز کی ایک ایک سال سروس ضبط کرلی گئی۔ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر دو دو ہزار کے 92 چالان کروائے ۔