11 منشیات فروش گرفتار،14کلو چرس،آئس برآمد

11 منشیات فروش گرفتار،14کلو چرس،آئس برآمد

ملزموں میں شکیل مسیح ،ذوالفقار ،اشفاق،گل خان ، ندیم چٹھہ اور دیگر شامل

لاہور ( نمائندہ دنیا،سپیشل کرائم رپورٹر )11 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے ،14 کلو سے زائد چرس،آئس برآمدہوئی۔نارکوٹکس کنٹرول نے سوہاوہ جہلم میں شکیل مسیح سے اخروٹوں میں چھپائی گئی چرس اور آئس برآمد کر لی،منشیات کو نیو ائیرنائٹ کیلئے لاہور سمگل کیا جا رہا تھا،2 کلو چرس اور آئس برآمد ہوئی۔کاہنہ پولیس نے جھیڈو گاؤں میں 5منشیات فروشوں ذوالفقار عرف کالی ڈاکو ،اشفاق، شہباز،اشرف اور دلاور عرف دلاوری سے 7 کلو سے زائد چرس،موبائل سکواڈ نے محمود بوٹی اور شیرا کوٹ ای پولیس ناکوں پر نعمت اللہ، گل خان اور ارشد سے 1کلو 400 گرام آئس اور 1 کلو 200گرام چرس،چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے ندیم چٹھہ سے 1340 گرام چرس، برکی پولیس نے ملزم عارف کے قبضہ سے 1 کلوسے زائد چرس برآمد کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں