آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر پر94768شکایات پر کارروائی مکمل

آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر  پر94768شکایات پر کارروائی مکمل

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا 1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر اور پی ایم ڈی یوپورٹل پر پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)آئی جی کی ہدایت پر اے آئی جی کمپلینٹس اسد سرفرازخان نے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کی ،انہوں نے بریفنگ دی رواں برس آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر 1787پر 112793 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 94768 پر پنجاب پولیس کی ٹیمیں کارروائی مکمل کرچکی ہیں ،پی ایم ڈی یو سے 81644 شکایات موصول ہوئیں، 74646 پر قانونی کارروائی مکمل کی جاچکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں