نومبر :شہر میں 13 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

نومبر :شہر میں 13 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

ڈکیتی مزاحمت پرخاتون سمیت 4شہری قتل ،گشت بڑھایا جا رہا ہے :ترجمان

لاہور (مدثر حسین سے )لاہور پولیس کے تمام تر دعوؤں کے باوجود جرائم میں اضافہ ہونے لگا ۔ نومبر کے دوران شہر میں 13 ہزار سے زائد جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔ ڈکیتی اور راہزنی کی 875 وارداتیں ہوئیں ،ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت 4شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ ہربنس پورہ میں ایک گھر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ،اقبال ٹاؤن میں کپڑے کی دکان میں 1 کروڑ 15 لاکھ، ستوکتلہ میں60لاکھ کی ڈکیتی کی بڑی وارداتیں ہوئیں۔200سے زائد گاڑیاں اور 800سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔ دیگرواقعات میں 8 خواتین سمیت 50 افراد قتل ہوئے ۔خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 50 واقعات رپورٹ ہوئے ۔خواتین کو ہراساں کرنے پر 15 افراد کو گرفتار کیا گیا،خواتین اور بچوں کو اغوا کرنے کے 25 واقعات ہوئے ۔ اس حوالے سے لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں گشت بڑھایا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں