نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- افریقی ملک لائبیریا میں چرچ کےاجتماع میں بھگدڑ مچ گئی
  • بریکنگ :- لائبیریا:بھگدڑمچنےسے 29 افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی،خبر ایجنسی
  • بریکنگ :- لائبیریا: ہلاک ہونے والوں میں11بچے بھی شامل،خبر ایجنسی
Coronavirus Updates

کھڈیاں:مقدمات کی پیروی پر فائرنگ ، ایک شخص قتل

کھڈیاں:مقدمات کی پیروی پر فائرنگ ، ایک شخص قتل

ارشد نے 3مقدمات درج کرا رکھے تھے ،آصف،مراتب نے گولیاں مار دیں

قصور ( نامہ نگار)کھڈیاں کے نواحی گاؤں کھائی ہٹھاڑ کے نزدیک مقدمات کی پیروی پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا ۔ارشد وغیرہ نے 3 مقدمات درج کروا رکھے تھے جس پر ملزم آصف اور مراتب وغیرہ ان کو مقدمات کی پیروی سے منع کرتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں د یتے تھے ۔ وقوعہ کے روزارشداپنی آڑھت پر بیٹھا ہو ا تھا کہ آصف ، مراتب وغیرہ آئے اوراس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، اس کو تشویش ناک حالت کے باعث جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیاگیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا ۔پولیس تھانہ کھڈیاں نے مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement