کوٹ رادھا کشن،پتوکی:حادثات،1شخص جاں بحق ،3 زخمی

کوٹ رادھا کشن،پتوکی:حادثات،1شخص جاں بحق ،3 زخمی

محمد احمددوست کیساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا ،گر گئے ،2کار سواروں کو ڈالے کی ٹکر

قصور،کوٹ رادھا کشن (نمائندہ دنیا، خبرنگار، تحصیل رپورٹر)ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ،3 زخمی ہو گئے ۔ تفصیل کیمطابق بھوئے آصل کے رہائشی 45 سالہ محمد احمد اور محمد اسماعیل موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ چھانگا مانگا روڈ بھمبہ پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل پھسل گئی جس سے احمد سڑک پر سر ٹکرا جانے سے جاں بحق اور اسماعیل زخمی ہو گیا۔اسد علی اورچراغدین کار پر عارف والا جا رہے تھے کہ پتوکی کے نزدیک مخالف سمت سے آنے والے دودھ کے ڈالے نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں شدیدزخمی ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں