ہیر :نہر سے حساس ادارے کے اہلکار کی لاش برآمد

ہیر :نہر سے حساس ادارے کے اہلکار کی لاش برآمد

متوفی کی شناخت 42 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی ، نارنگ کارہائشی تھا

لاہور(خبر نگار سے ) ہیر کے علاقے میں نہر سے حساس ادارے کے اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہیر کے قریب بی آر بی نہر میں نامعلوم شخص کی لاش بہتی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 42سالہ شوکت کے نام سے ہوئی جونارنگ منڈی کا رہائشی اور حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں