کوٹ لکھپت :نوجوان ٹرین تلے آ کر جاں بحق
کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نوجوان ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہو گیا
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر) واقعہ کے مطابق نوجوان ٹرین کی پٹڑی عبور کر تے ہوئے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگیاجس سے اس کا جسم دو ٹکڑوں میں بٹ گیا اور وہ موقع پر دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق تاحال نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی، فنگر پرنٹس کی مدد سے شناخت کی جا رہی ہے ۔