یونیورسٹی فیلو کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

 یونیورسٹی فیلو کو ہراساں اور تشدد  کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

لاہور(خبر نگار سے )گارڈن ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی فیلو کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن پولیس ون فائیو کال پر بروقت کارروائی کرکے خاتون پر تشدد کر نے والے ملزم بلال ارشد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔متاثرہ خاتون کے مطابق وہ ایک ایجوکیشن کنسلٹینسی فرم میں کام کرتی ہے ، ملزم اس کا یونیورسٹی فیلو ہے ،وہ گزشتہ روز میرے آفس آیا اور مجھے زبردستی باہر جانے پر آمادہ کرتا رہا ،میرے انکار کرنے پر مجھ پر تشدد بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں