24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 3 مریض رپورٹ

 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر  سے ڈینگی کے 3 مریض رپورٹ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 3 مریض رپورٹ ہوئے ۔

 رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 19 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے 2 مریضوں کا تعلق لاہور جبکہ 1 فیصل آباد کا رہائشی ہے ۔ رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 13کیسز سامنے آئے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 5 مریض داخل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں