گھر سے ناراض لڑکی نے راول ڈیم میں کود کرخود کشی کرلی

گھر سے ناراض لڑکی نے راول ڈیم میں کود کرخود کشی کرلی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ راول ڈیم میں کود کرنوجوان لڑکی بشریٰ بی بی سکنہ پنجگراں نے مبینہ خودکشی کرلی۔

 بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ لڑکی والدین سے نا راض ہو کر اپنی ایک دوست شامینہ کے گھر واقع صادق آباد راولپنڈی میں 20 دن سے رہ رہی تھی، گزشتہ روز شام کے وقت راول ڈیم میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی، اطلاع ملنے پرمقامی پولیس نے مو قع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال شفٹ کر دیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں