جڑواں شہروں سے 7گاڑیاں ،21موٹرسائیکل،1ٹریکٹر چوری

جڑواں شہروں سے 7گاڑیاں ،21موٹرسائیکل،1ٹریکٹر چوری

اسلام آباد، راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے ،اپنے رپورٹر سے )جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو سات گاڑیوں ،21 موٹرسائیکلوں اور ایک ٹریکٹر سے محروم کردیا گیا ۔

 وارث خان سے راجہ یاسرابرار ،صادق آباد سے صغیر ، روات سے علی حمزہ ، مارگلہ سے محسن، گولڑہ سے واجد جبکہ آبپارہ سے عمران اور گل اسلام کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں ،ملزمان بنی سے محمدفیصل، صادق آباد سے جمشید احمد، کینٹ سے عمیرعلی، آراے بازار سے زعفران،نیو ٹاؤن سے مہداحمد، ریس کورس سے نوید اسلم، صد ر واہ سے محمد نوید، گوجر خان سے محمد کامران، صدر بیرونی سے محبوب احمد، کہوٹہ سے قمر زمان، رمنا سے امیر ،توحید، سیکرٹریٹ سے دانش ، مارگلہ سے ثقلین ، گولڑہ سے نعمان ،رضوان،آئی ایریا سے طلحہ ، شمس کالونی سے ایوب،شہزاد ٹائو ن سے جاوید،کھنہ سے اعجاز اور سہالہ سے سرتاج کے موٹرسائیکل لے اڑے ،چور جاتلی سے طار ق محمود کے ڈیرے سے ٹریکٹر کا بڑا بلیڈ، دو بیٹریاں، ایک چھوٹا ٹریکٹر ڈانگ فنگ، 12 گارڈ، سولر سسٹم، مین گیٹ، کھڑکیاں،دروازے وغیرہ بھی لے اڑے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں