بچوں سے زیادتی کے 2مجرموں کو5،5سال قید

بچوں سے زیادتی کے  2مجرموں کو5،5سال قید

چاندنی چوک(نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کلورکوٹ ملک محمد لطیف کی عدالت نے بچوں سے زیادتی کے 2 مجرموں احسن اورنجیب اللہ کو 5،5 سال قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

کلورکوٹ کے علاقہ میبل شریف کی رہائشی 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے احسن کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، دوسرے کیس میں جنڈانوالہ کے علاقہ ڈینہ والا کے رہائشی دوسری جماعت کے طالب علم 7 سالہ عبداللہ سے زیادتی کرنے والے نجیب اللہ کو 5 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی، مجرموں کو جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں