کھڈیاں خاص:کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

کھڈیاں خاص:کرنٹ  لگنے سے نوجوان جاں بحق

قصور،کھڈیاں خاص(نمائندگان دنیا) کھڈیاں خاص کے نواح میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

رحمن آباد کے رہائشی شوکت علی کمبوہ کا 16 سالہ بیٹا احمد شوکت اپنے گھر کی بجلی ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں