شہری سے 4لاکھ روپے کافراڈ،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دھوکہ دہی سے شہری کو چار لاکھ روپے کے فراڈ کا شکار بنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد میں کھوکھر ٹاؤن کے رہائشی محمد شفیق نے پولیس کو بتایا ملزم کامران نے کاروباری تعلقات کی بنا پر اس سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کا کپڑا خریدا۔ ساڑھے تین لاکھ روپے بطور ایڈوانس جمع کروا دیئے گئے جبکہ باقی رقم کی ادائیگی کے لئے ایک دن کا ٹائم لیا گیا بعد ازاں ملزم رقم کی ادائیگی اور کپڑے سے متعلق منحرف ہوگیا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔