شہری کی جلی ہوئی لاش ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج

شہری کی جلی ہوئی لاش  ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں گھر کے کمرے سے شہری کی جلی ہوئی لاش ملنے کا معاملہ، نا معلوم افراد نے شہری کو قتل کیا اور لاش کو آگ لگا دی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت نا معلوم ملزموں کے خلاف درج کردیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقتول کی شناخت انور کے نام سے ہوئی، مقتول کو نا معلوم افراد نے قتل کیا۔پولیس تاحال ملزموں کا سراغ نہ لگا سکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں