راولپنڈی،شادی شدہ خاتون سمیت7افراداغوا
راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے شادی شدہ خاتون اور بچوں سمیت 7افراد کو اغواکرلیاگیا۔
تھانہ پیرودہائی سے نوید احمد کے بھائی تنویر احمد، ٹیکسلا سے امتیاز بی بی کی دو بیٹیاں (م) او ردوسری بیٹی (ا)، شاہین کی بیٹی (ث)7 لاکھ 40ہزار روپے اور 4تولہ سوناسمیت کو جمیل نے ،ٹیکسلا سے ہارون خان کا بھانجا عبدالرحمٰن خان، صدر بیرونی سے بلقیس نوید کا بیٹا فلک،شیر نواز خا ن کابیٹا کرامت کوکسی نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔