ٹریفک حادثات، لڑکی سمیت دوافرادجاں بحق،دوزخمی

ٹریفک حادثات، لڑکی سمیت دوافرادجاں بحق،دوزخمی

راولپنڈی (خبرنگار) ٹریفک حادثات میں لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔

تھانہ واہ کینٹ میں محمد فیضان نے درخواست دی کہ میں اور میرا بھائی محمد نعمان اپنے موٹر سائیکلوں پر جا رہے تھے میرا بھائی نعمان ٹویوٹا ہائی ایس کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا، ہائی ایس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، صدر واہ پولیس کو فریحہ بون نے بتایا کہ میں اپنے خاوند تاج محمد اور بیٹے عیسیٰ کے ہمراہ روڈ کراس کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار ڈبل کیبن نے میرے خاوند اور بیٹے عیسیٰ کو ٹکر ماری جس سے میرا بیٹا عیسیٰ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

اور خاوند شدید زخمی ہو گیا ، ڈرائیور کا بعد میں نام آصف اقبال معلوم ہوا، تھانہ صدر بیرونی کو ملک داؤد نے درخواست دی کہ میری یتیم بھتیجی نعیمہ کو ٹریکٹر نے ٹکر ما ری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی اور نامعلوم ڈرائیور ٹینکر چھو ڑ کر بھاگ گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں