وارداتیں،شہری گاڑیوں،موٹرسائیکلوں،نقدی سے محروم

وارداتیں،شہری گاڑیوں،موٹرسائیکلوں،نقدی سے محروم

اسلام آباد،راولپنڈی (خبر نگار )جڑواں شہروں میں سرقہ وسٹریٹ کرائم وغیرہ کی وارداتوں کے دوران شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز اوردیگر سامان سے محروم کردیاگیا ۔

 12موٹر سائیکل چوری تین اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے ۔ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود سے سجاد ، یعقوب ،تھانہ مارگلہ کی حدود سے ہارون ،تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے عاطف ، تھانہ ترنول کی حدود سے آصف، انعام ،تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود سے احسن، تنزیل ،تھانہ نون کی حدود سے فہیم ، تھانہ شہزاد ٹائون کی حدود سے عباس ، تھانہ کھنہ کی حدودسے شعیب، تھانہ لوہی بھیر کی حدودسے عاقب کے موٹرسائیکل چور لے اڑے ۔

گولڑہ کی حدود میں فتح اللہ، شہزاد ٹائون کی حدود میں اسماعیل اور تھانہ سہالہ کی حدود میں عادل سے اسلحہ کی نوک پرموٹرسائیکل چھین لئے گئے ۔ادھر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ،سٹریٹ کرائم وغیرہ کی 39 وارداتوں کے دوران شہریوں کو ایک گاڑی ،7موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز اوردیگر سامان سے محروم کردیاگیا۔ مختلف واقعات میں شہریوں کی2 گاڑیاں خورد برد کر لی گئیں ، آرے بازار پولیس کو فاروق اعظم نے درخواست دی کہ میں اشتیاق احمد نے مجھ سے امانتاً گاڑی مانگی اور واپس نہیں کررہا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں